ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گائے کے گوشت کے شک میں مرغیوں کا اناج لے جانے والے ٹرک پر حملہ؛ مبینہ بجرنگ دل کارکنوں نے ٹرک نذر آتش کردیا؛ ٹرک مالک کی بری طرح پیٹائی

گائے کے گوشت کے شک میں مرغیوں کا اناج لے جانے والے ٹرک پر حملہ؛ مبینہ بجرنگ دل کارکنوں نے ٹرک نذر آتش کردیا؛ ٹرک مالک کی بری طرح پیٹائی

Sun, 04 Sep 2016 02:58:32    S.O. News Service

بھوپال 3/ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گائے کی حفاظت کے نام پراور گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں جھورا گاؤں میں مرغیوں کے کھانے کا آناج لے جا رہے ایک ٹرک پر شرپسندوں نے حملہ کرتے ہوئے پوری ٹرک کو پھونک دیا۔جبکہ گاڑی کے مالک کی بھی بری طرح پیٹٓائی کی گئی. ہفتہ کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس نے ببلو ٹھاکر (22) اورگورکھ ٹھاکر (24) کو گرفتار کر لیا ہے. مقامی پولیس انسپکٹر ایچ سی لديا نے بتایا کہ ہم لوگوں نے 15 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے. جس میں سے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی نشاندہی کی جا رہی ہے. 

میڈیا رپورٹس میں ملزمان کو بجرنگ دل کا کارکن بتایا گیا ہے. اس بارے میں پوچھے جانے پر لديا نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے. ساتھ ہی انہوں نے کہا، 'ہم لوگ اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے جا رہے ہیں.' مرغی کا دانہ لے کر اتر پردیش کے مانپور جا رہے ٹرک میں جھورا گاؤں میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی. انسپکٹر نے بتایا کہ راجستھان کے پاس دھول پور کے رہنے والے گاڑی کے مالک راجیش جین نے ڈرائیور کو ٹرک کی مرمت کرنے کے لئے ایک مستری بلانے کے لئے کہا. جیسے ہی ڈرائیور مستری کو بلانے کے لئے گیا، اسی وقت مبینہ  بجرنگ دل کارکن ٹرک کے پاس پہنچے اورمرغی کو دیئے جانے والے دانوں کو جانوروں کی ہڈیاں اور آنت جیسا عضو سمجھ لیا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کو خبر کی کہ متعلقہ ٹرک پر بیف بھر کر بھوپال سے باہر لے جایا جارہا ہے۔ پھر کیا تھا، کافی لوگ جمع ہوگئے ۔ لوگوں نے ٹرک کا دروازہ پیٹنا شروع کردیا۔ جیسے ہی دروازہ کھول کر راجیش جین باہر نکلے۔ لوگوں نے پوچھ تاچھ کئے بغیر ہی اُن کی پیٹائی شروع کردی۔ 

تھوڑی ہی دیر میں ان کارکنوں نے ٹرک پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی ۔ اسی وقت گشت کر رہی پولیس فورس کی جیپ موقع پر پہنچی اور فوری طور پر بےراسيا پولس تھانہ اور فائربریگیڈ سینٹرکو اطلاع دی. لديا نے بتایا کہ عین وقت پرپولیس ٹیم موقع پر پہنچنے سے حالات کو فوری طور پر قابو میں کرلیا گیا. پولس کے مطابق آگ میں ٹرک کے کیبن کو نقصان پہنچا ہے. تاہم  مار پیٹ میں ٹرک مالک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی ہے۔


Share: